شام غم تجھ سے جو ڈر جاتے ہیں

January 28, 2021
complaint
0 0

شام غم تجھ سے جو ڈر جاتے ہیں
شب گزر جاۓ تو گھر جاتے ہیں !!

یوں نمایاں ہیں تیرے کوچے میں
ہم جھکاۓ ہوۓ سر جاتے ہیں !!

اب انا کا بھی ہمیں پاس نہیں
وہ بلاتے نہیں پر جاتے ہیں !!

وقت رخصت انہیں رخصت کرنے
ہم بھی تا حد نظر جا تے ہیں !!

وقت سے پوچھ رہا ہےکوٸ
زخم کیا واقعی بھر جاتے ہیں !!

زندگی تیرے تعاقب میں ہم
اتنا چلتے ہیں کہ مر جاتے ہیں !!

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *